بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے‘ وزیر آبی وسائل

سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے‘ فیصل واڈا

جمعہ 22 فروری 2019 13:15

بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے‘ وزیر آبی وسائل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے،سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیزاورفضول خیزبات ہے،سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بہادرپاکستانی افواج بھارت کوبھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہیںدے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ بھار ت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دارپاکستان کونہیں ٹھہرا سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں