ْنواز شریف کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کے لیے متفرق درخواست دائر

جمعہ 22 فروری 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبھوشن کے مقدمے میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیا،نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو سے عالمی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ کمزور ہوا ۔

(جاری ہے)

نجی اخبار کو دیا جانے والا متنازعہ انٹرویو پوری دنیا میں پاکستان کے لئے شرم کا باعث بنا ۔ نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دے کر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ استدعا ہے کہ نواز شریف کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔درخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی زیر صدارت بند کمرے کے اجلاس کی کارروائی نواز شریف کو بتائی ۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے اور بغاوت کے الزام میںکارروائی کی جائے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مرکزی مقدمے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں