مشیر صحت پنجاب کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر سرور والی کے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ

صفائی کے ناقص انتظامات پر حنیف خان پتافی نے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملہ کی سرزنش اور سخت برہمی کا اظہار کیا

جمعہ 22 فروری 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر سرور والی کے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی ، لیبارٹری ،ایکسرے روم اور ادویات کو محفوظ کرنے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔صفائی کے ناقص انتظامات پر مشیر صحت پنجاب نے رورل ہیلتھ سنٹر کے تمام عملہ کی سرزنش اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔

مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ دیہی صحت مراکز میں آنے والے مریضوں کا بہترین علاج کرکے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے۔صحت انصاف کارڈ کا پسماندہ علاقوں سے آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کاجنوبی پنجاب سے آغازکرکے محروم طبقے کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابقہ حکومت کیلئے ماڈل ٹائون ہی پنجاب اور پاکستان بنا ہوا تھا جس کیلئے عوام کے اربوں روپے کے خون پسینے کی کمائی اجاڑ کر رکھ دی اور زبانی جمع خرچ کرکے عوام کے بچوں کا نوالہ چھین کراپنی جیبیں بھرتے رہے۔ اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ پر بھرتیاں اور ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب کی پسی ہوئی عوام کو ہسپتالوں میںریلیف دے کر سکھ کا سانس لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں