مریم نواز کی بھارت کی پاکستان کو دھمکیوں پر مکمل خاموشی

بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے آپ کیا کہیں گی؟ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صحافی کے سوال کا کوائی جواب نہ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 14:25

مریم نواز کی بھارت کی پاکستان کو دھمکیوں پر مکمل خاموشی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2019ء) : گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جناح اسپتال پہنچیں۔مریم نواز شریف نے والد کی عیادت کی تاہم اس موقع پر جب میڈیا نے مریم نواز سے سوال کیا کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اس پر آپ کیا کہیں گی۔جس پر مریم نواز نے کوئی جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

سیاسی تجزیہ نگاروں نے مریم نواز کی خاموشی پر سوالات اٹھائے ہیں کچھ سیاسی مبصرین نے تو یہ تک تبصرہ کر دیا کہ مریم نواز نے اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بھارت کی دھمکیوں پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔جب کہ دوسری جانب گذشتہ روز عالمی عدالت انصاف میںپاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو عالمی عدالت میں بھارت کے وکیل نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان ''پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ممبئی میں بھارتیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارہیں'' کو پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وکیل نے کہا کہ پاکستان نے بڑے دہشتگرد حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی ان کا کوئی ٹرائل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی اخبار ڈان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایک انٹرویو کیا جس میں انہوں نے ممبئی حملوں میں پاکستان میں موجود تنظیموں کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔سوشل میڈیا پر بھارتی وکیل کی جانب سے نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کرنے اور بھارتی وکیل کے بیان کی ویڈیو پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق تردید کی بجائے ایسا بیان دیا جو آج عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اس ایک بیان کی وجہ سے کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانکی یقینی جیت پر بھی شکوک پیدا ہو گئے ہیں، اگر پاکستان کلبھوشن یادیو کیس ہار گیا تو اس ضمن میں تمام تر ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں