دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 22 فروری 2019 15:12

دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور مخدوم عثمان محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کاوشوں سے پاکستان میں دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی ،دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس 22 فروری 1974 کو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں تمام اسلامی سربراہان مملکت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پوری امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوئی اور متفقہ لائحہ عمل بنایا۔قرارداد میں اس تاریخ ساز کوششوں پر شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام اسلامی سربراہان مملکت اور شرکا کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں