ْسکیورٹی اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے نجی ٹی وی کا کیمرہ مریم نواز کے سر میں لگ گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 15:32

ْسکیورٹی اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے نجی ٹی وی کا کیمرہ مریم نواز کے سر میں لگ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) جناح ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے نجی ٹی وی کا کیمرہ مریم نواز کے سر میں لگ گیا ،درد کے باعث مریم نواز سر کو سہلاتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم نواز جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف کی عیاد ت کیلئے آئیں تو ہسپتال کے اندرونی حصے میں داخلے کے وقت سکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں نے دھکم پیل شروع کر دی جس سے کوریج کرنے والے نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور کیمرہ مریم نواز کے سر میں لگ گیا ۔مریم نواز نے درد کی وجہ سے اپناہاتھ سر پر رکھ لیا اورسہلاتی رہیں اور اسی طرح آگے بڑھ گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں