فضل الرحمن کی انکوائری جلد شروع ہورہی ہے، تجزیہ کار رانا طاہر

فضل الرحمن کی انکوائری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی، اپوزیشن ڈرامے کررہی ،یہ ان کی کرپشن بچاؤ مہم ہے،سینئر تجزیہ کاررانا طاہرکا تبصرہ، مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کا 30کروڑ روپے کھا گئے، کشمیر میں اتنا ظلم ہوا ،کوئی بیان نہیں دیا۔سینئر تجزیہ کارسمیع ابراہیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 فروری 2019 16:31

فضل الرحمن کی انکوائری جلد شروع ہورہی ہے، تجزیہ کار رانا طاہر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری2019ء) سینئر تجزیہ کار رانا طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی انکوائری بھی جلد شروع ہورہی ہے، فضل الرحمن کی انکوائری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی، اپوزیشن جماعتیں ڈرامے کررہی ہیں،یہ ان کی ساری کرپشن بچاؤ مہم ہے۔وہ نجی ٹی وی میں سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم کے ہمراہ نجی ٹی وی میں تبصرہ کررہے تھے۔

سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کا 30 کروڑ روپے کھا گئے، کشمیر میں اتنا ظلم ہوا ہے ،کوئی بیان نہیں دے رہے۔ مولانا فضل الرحمن اپنے حواریوں کے ساتھ بیان دیتے ہوئے اور آصف زرداری کا استقبال کرتے ہوئے ، وہ بیان بھی کیا ہوتے ہیں کہ میں مارچ اپریل میں عمران خان کی حکومت للکاروں گا۔

(جاری ہے)

سمیع ابراہیم نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا کہ وہ بھارت میں اپنے روابط کے باعث ملکی مفاد کر پس پشت ڈال رہے ہیں اور اسمبلی میں ہلہ گلہ کرنے کے سوائے کوئی بیان نہیں دے رہے۔ان کو معلوم نہیں کہ ان لوگوں نے دوبارہ بھی عوام کے پاس ووٹ مانگنے جانا ہے۔ تجزیہ کار رانا طاہر نے کہا کہ اپوزیشن میں موجود یہ تمام لوگ جن کے سمیع ابراہیم نے نام لیے ، یہ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ان کو ملک کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی میں انڈیا کے خلاف قرارداد آنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ،پیپلزپارٹی ہو، مولانا فضل الرحمن ہوں سب ڈرامے کرتے ہیں۔ اپوزیشن کی ساری کرپشن بچاؤ مہم ہے۔مولانا فضل الرحمن کی انکوائری بھی جلد شروع ہورہی ہے، جلد تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔ دوسری جانب سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی، معاشی اورصحافت کی آزادی کا قتل ہورہا ہے۔

دنیا میں صحافت وہاں ہے جہاں جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا موجودہ حکمرانوں میں ایک محلہ ایک گلی چلانے کی صلاحیت نہیں۔ یہ وقت نے ثابت کیا کہ ہم درست تھے اور تجزیےغلط تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول میں پیسے والوں نے اپنا پیسہ محفوظ کرنے کیلئے باہربھیج دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں