مغربی سرحد کے ساتھ تعینات فوج کو پاک بھارت سرحد پر لگانے کا اعلان

صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے،سفارتی ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 19:03

مغربی سرحد کے ساتھ تعینات فوج کو پاک بھارت سرحد پر لگانے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری2019ء) پاکستان نے کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مغربی سرحد پر موجود فوج کو پاک بھارت سرحد پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر پاکستان نے بھی بھرپور تیاری کر لی ہے۔

بھارت کےجنگی جنون اوردھمکی آمیز رویے پرپاکستان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوف کی فضاء نہیں چاہتے۔بھارت کےساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجودہیں۔

(جاری ہے)

جنگ مسلط ہوئی توبھرپورجواب دینے کیلئے تیارہیں۔موجودہ حالات میں کرتارپورجیسےاقدامات کو خطرہ لاحق ہے۔

پاکستان کےدوست ممالک سےرابطےجاری ہیں۔دوست ممالک کی اخلاقی اورسیاسی حمایت درکارہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نےسرجیکل اسٹرائیک کےبھی شواہدآج تک نہیں دیئے۔بھارت کی طرف سےسنجیدگی کامظاہرہ کیاجاناچاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجودہیں۔بھارتی ہائی کمشنراجےبساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے مد نظر دفترخارجہ نے کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کاکرائسزمینجمنٹ سیل 24 گھنٹےکام کرےگا۔کرائسزمینجمنٹ سیل سفارتی رابطوں اور سرحدوں کی صورتحال پر رابطے میں رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت قدم اٹھایا جا سکے۔                         

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں