فتح کا موسم آگیا ہے ، انشاء اللہ اچھا وقت جلدی آئے گا، مریم نواز

وقت گزر جاتا ہے لیکن سچ سامنے ضرور آتا ہے قوم نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کرے،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 21:30

فتح کا موسم آگیا ہے ، انشاء اللہ اچھا وقت جلدی آئے گا، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ فتح کا موسم آگیا ہے ، انشاء اللہ اچھا وقت جلدی آئے گا۔ وقت گزر جاتا ہے لیکن سچ سامنے ضرور آتا ہے قوم نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کرے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے ، فتح کا موسم آگیا ہے اور انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزر جاتا ہے سچ سامنے ضرور آتا ہے۔ مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں دھکم پیل اور سر میں کیمرہ لگنے کے حوالے سے کہا کہ کیمرہ مین میرے چھوٹے بھائی ہیں کوئی جان بوجھ کر تو ایسا نہیں کرسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں