وزیر اعلیٰ پنجاب کی مراعات اور اراکین کی تنخواہوں کا بل گورنر کو ابھی تک بھجوایا نہیں جاسکا

پیر 18 مارچ 2019 20:05

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مراعات اور اراکین کی تنخواہوں کا بل گورنر کو ابھی تک بھجوایا نہیں جاسکا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی مراعات اور اراکین کی تنخواہوں کا بل گورنر کو ابھی تک بھجوایا نہیں جاسکا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو گھر ، گارڈ، گاڑی اور کلیریکل سٹاف دینے کے خلاف عمران خان نے ٹویٹ کیا تھا۔ عمران خان کے ٹویٹ کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل میں وزیر اعلیٰ کی مراعات کو غلطی قرارد ے کر تبدیل کیا تھا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب پہلے ہی بل پر دستخط سے قبل وزیر اعظم سے مشاورت کا اعلان کرچکے ہیں۔ مراعات اور تنخواہوں میں کمی کے لیے بل دوبارہ پاس کروانا حکومت کے لیے مشکل ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کو عوامی نمائندگی ایکٹ اور دوسرے معاملات پر اسلام آبادطلب کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔ فوری اسلام آباد روانگی ۔ تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے پر عمران خان کی ناراضگی کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں وزیر اعلی کی مراعات اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں