مریم نواز کے نام سے منسوب امریکی ناظم الامور کو جعلی خط لکھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پیر 18 مارچ 2019 20:17

مریم نواز کے نام سے منسوب امریکی ناظم الامور کو جعلی خط لکھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مریم نواز کے نام سے منسوب امریکی ناظم الامور کو جعلی خط لکھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار میں کہا گیا ہے کہ محترمہ مریم نواز کے نام سے منسوب امریکی ناظم الامور کو جعلی خط لکھنا انتہائی شرمناک ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس شرمناک پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی جانب سے امریکی ناظم الامور کوکوئی خط نہیں لکھاگیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا مریم نواز کے نام سے منسوب خط جعلی ہے۔ایسا خط نوازشریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔میاں نواز شریف کی سب سے بڑی طاقت پارٹی کارکن ہیں۔مسلم لیگ (ن) ایک جمہوریت پسند اور محب وطن پارٹی ہے۔ حکومتی حلقوں کی جانب سے نواز شریف کی بیماری پر مسلسل سیاست کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں