اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کرلیں تحریک انصاف کرپشن کے معاملے میں کوئی دبائو قبول نہیں کرے گی‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 18 مارچ 2019 22:54

اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کرلیں تحریک انصاف کرپشن کے معاملے میں کوئی دبائو قبول نہیں کرے گی‘سعدیہ سہیل رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ چاہے اپوزیشن جتنی مرضی دھمکیں لگا لے۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اکٹھے ہو کر اپنی کرپشن کے لئے حکومت پر دبائو بڑھانا چاہتی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ ہی کرپشن کے خاتمے کا دیا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری جیل میں میاں نواز شریف کی عیادت نہیں کرپشن بچانے کے لئے جا رہے ہیں دونوں جماعتوں کی کرپشن نے آج پاکستان اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کرلیں تحریک انصاف کرپشن کے معاملے میں کوئی دبائو قبول نہیں کرے گی۔ ملک و قوم کے مسائل حل کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں