اپنے والد سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں پانچ روز سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ‘ مریم نواز

یاد دلانا چاہتی ہوں مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے ،والد نے کہاتھا خدانخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے، بیان

پیر 18 مارچ 2019 23:20

اپنے والد سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں پانچ روز سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ، ان کی صحت ٹھیک نہیں اورگزشتہ پانچ روز سے والد سے کسی طرح سے بھی رابطہ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حتیٰ کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

میں عاجزی سے یاد دلانا چاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔میں بہت پریشان ہوں، کیونکہ والد نے مجھے کہاتھاکہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔اور ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ مریم نواز نے اپیل کی کہ آپ سب نوازشریف کواپنی دعائوں میں یاد رکھنا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں