یاد رکھیں! انتقام کی طاقت کبھی سوتی نہیں ہے، مریم نواز

بہت پریشان ہوں، والد ٹھیک نہیں، نوازشریف نے کہا تھا کہ خدا ناخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے، لیکن میری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، دعاؤں کی اپیل ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 مارچ 2019 20:23

یاد رکھیں! انتقام کی طاقت کبھی سوتی نہیں ہے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ 2019ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف سےملاقات کا 5 دنوں سے انتظار کررہی ہوں،  میں بہت پریشان ہوں، کیونکہ نوازشریف نے کہا تھا کہ خدا ناخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے، لیکن میری یا معالج کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ قائد ن لیگ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

نوازشریف سےملاقات کی اجازت ملنے کے انتظار میں ہوں۔ لیکن پانچ دن ہوگئے، نوازشریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔

(جاری ہے)


میں بہت پریشان ہوں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ خدا نا خواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔

کوئی خبر نہیں ان کی۔ آپ سب ان کو دعاؤں میں یاد رکھنا۔ مریم نواز نے کہا کہ عاجزانہ طور یاددہانی کوا دوں کہ انتقام کی طاقت کبھی سوتی نہیں ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کیلئے جیل میں لائف سیونگ یونٹ بنا دیا گیا ہے۔ جہاں امراض قلب کے ڈاکٹرز کو ان کی طبی نگرانی اور علاج کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے تک نوازشریف کے پاس رہیں گے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت (کل) منگل 19مارچ کو ہوگی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں