کرتاپور راہداری پر پاک بھارت وفود کے درمیان ٹیکنیکل میٹنگ ختم

پاکستان اور بھارت نے سڑک کے اطراف اپنے اپنے علاقے میں خاردار باڑ لگا لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) پاک بھارت راہداری پر پاکستان اور بھارت کے وفود کے درمیان ٹیکنیکل میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری منصوبے کے حوالے پاک بھارت تکنیکی ماہرین کا پہلا باضابطہ اجلاس آج کرتارپور زیرولائن پرہوا،ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے ماہرین راہداری کی تعمیر کے تکنیکی پہلوئوں کے بارے ایک دوسرے سے معلومات شیئر کیں۔

میٹنگ میں دونوں اطراف کے ٹیکنیکل ماہرین شریک ہوئے۔دوران میٹنگ دونوں اطراف نے راہداری سے متعلق نشاندہی مکمل کر لی۔دونوں اطراف نے سڑک کے اطراف اپنے اپنے علاقے میں خاردار باڑ لگا لی۔میٹنگ میں سڑک کی اونچائی بھی طے کی گئی۔پاک بھارت راہداری منصوبے پر مذاکرات کا اگلا دور 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر ہو گا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے وفود اپنی اپنی حکومتوں کو رپورٹس جمع کروائیں گے۔

پاک بھارت تکنیکی ماہرین میں ملاقات کا فیصلہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈرپر پاکستان اوربھارت کے حکام کے پہلے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اجلاس میں راہداری کی تعمیر میں شامل مختلف شعبوں کے ماہرین شریک ہوں گے۔کرتارپورراہداری کا 4 کلومیٹر طویل حصہ پاکستان تعمیر کررہا ہے جس کا تقریباً 50 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے جبکہ زیرولائن سے ڈیرہ بابانانک تک کے حصے کی تعمیر بھارت کررہا ہے، بھارت کی طرف سے زیرولائن پر پسنجر ٹرمینل تعمیرکیا جارہا ہے ۔

کرتارپورراہداری کے حوالے سے پاک بھارت حکام کا دوسرا اہم اجلاس 2اپریل کو لاہور کے واہگہ بارڈرپرہوگا۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ہا کہ کرتار پور راہداری کو کھولنے سے متعلق ہمیں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے تا ہم ہم آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ہم معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں