شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی

منگل 19 مارچ 2019 21:04

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی اور عدالت نے درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کیا ہی. لاہور کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے جواب مانگا تھا.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیرون ملک سفر پر پابندی بینادی حقوق کے منافی ہے اور ای سی ایل میں شامل کرنے سے پہلے اپنا موقف پیش کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا گیا. درخواست میں دعوی کیا گیا کہ شہباز شریف کا بلاجواز اور ٹھوس مواد کے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا بلکہ ای سی ایل میں نام شامل کرنا حقائق اور قانون دونوں سے متصادم ہی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ 21 فروری کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں