قاضی ایپکس سکول پاک عرب کے طالب علم بھائیوں کا منفرد اعزاز

ی*دونوںبھائیوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قراردیا ہے

منگل 19 مارچ 2019 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء)قاضی ایپکس سکول پاک عرب کے ہونہارطالب علم بھائیوں کا سکول میں منفرداعزاز،تفصیلات کے مطابق ممتاز قانون دان محمددلاورملک ایڈووکیٹ کے ہونہار بیٹوں محمددائودملک نے جماعت پنجم اور چھوٹے بیٹے عبدالرافع ملک نے جماعت سوئم میں اول پوزیشن حاصل کی،دونوں طالب علم قاضی ایپکس سکول پاک عرب میں زیرتعلیم ہیں ،دونوںطالبعلموں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

معززین علاقہ ،وکلاء وصحافیوں نے قانون دان محمددلاورملک ایڈووکیٹ کو بیٹوں کی اول پوزیشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں