لاہور، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

منگل 19 مارچ 2019 23:44

لاہور، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کاروائی نہ ہو سکی۔عدالت نے گزشتہ تاریخ سماعت پر وفاقی وزیر کے پیش نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا تھا ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بار بار طلبی کے باجود غلام سرور پیش نہیں ہو رہے۔دو سال سے صرف تاریخ پڑ رہی ہے کیس کو آگے بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ گزشتہ پیشی پر آپکو آخری موقع دیا ہے اب ہم خود بلا لیں گے۔ غلام سرور کے وکیل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوئے ۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صرف قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس لیے آج آپ کو رعایت دے رہے ہیں۔ائندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔عدالت نے غلام سرور کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے اس روز کی حاضری معاف کر دی تھی ۔عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں