سانحہ ماڈل ٹاﺅن:نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جے آئی ٹی جیل پہنچ گئی

جے آئی ٹی کے اراکین سابق وزیراعظم سے سانحہ کے بارے میں سوالات کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 مارچ 2019 12:12

سانحہ ماڈل ٹاﺅن:نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جے آئی ٹی جیل پہنچ گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ۔2019ء) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے. لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کررہے ہیں.

جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق نواز شریف سے مختلف سوالات کرے گی‘جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی. دوسری جانب شہباز شریف، رانا ثناءاللہ، خواجہ آصف اور پرویز رشید جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروایا تھا.

جے آئی ٹی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان ریکارڈ کیا جس کے بعد شہبازشریف واپس روانہ ہوگئے تھے. سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کررہے ہیں جو سندھ پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں. شہباز شریف نے ایک گھنٹے تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا.

گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروایا تھا. جے آئی ٹی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان ریکارڈ کیا جس کے بعد شہبازشریف واپس روانہ ہوگئے تھے. سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کررہے ہیں جو سندھ پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں. شہباز شریف نے ایک گھنٹے تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں