ہوم لینڈ سوسائٹی سے متعلق کیس میں ملزم ندیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 دن کی توسیع

بدھ 20 مارچ 2019 14:52

ہوم لینڈ سوسائٹی سے متعلق کیس میں ملزم ندیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 دن کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے ہوم لینڈ سوسائٹی سے متعلق کیس میں ملزم ندیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 دن کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم ندیم پر ہوم لینڈ سوسائٹی کی فائلوں میں خرد برد کرنے کا الزام عائد ہے، ملزم پر ہوم لینڈ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم نے پلاٹ کی رقم ندیم احمد نامی شخص کو ادا کی جسکے معاملات پیرا گون سے ہیں۔ عدالت نے ملزم ندیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 02 اپریل کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں