گاڑیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم شفیق حالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع

بدھ 20 مارچ 2019 14:52

گاڑیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم شفیق حالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے گاڑیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم شفیق حالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔ملزم کو کیمپ جیل سے لا کر احتساب عدالت نمبر 1 میں پیش کیا گیا۔نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے خلاف تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر کے مطابق حالی موٹرز سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم محمد شفیق حالی نے گاڑیوں کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا،مزم کے خلاف ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ملزم کے خلاف ایک سوپچاس سے زائد شہریوں نے جولائی 2016ء میں نیب سے رجوع کیا۔ عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 03 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں