صاف اور سرسبز پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘محمد رضوان

حکومت پاکستان جنگلات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے ‘ صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات

بدھ 20 مارچ 2019 16:18

صاف اور سرسبز پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘محمد رضوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماحول کو سرسبزوشاداب رکھنے کے لئے جنگلات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ حکومت پاکستان جنگلات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔صاف اور سرسبز پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار سنبھالتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

ملک میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ماضی کے برعکس ملک کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب میں 18 مارچ سے ہفتہء صفائی و شجرکاری کا آغازہوچکاہے۔شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی جامع صفائی اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جا سکتا اسی لئے حکومتی سطح پر شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں