ساندہ ‘24سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی

بدھ 20 مارچ 2019 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ساندہ کے علاقہ میں 24سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکیما ں والا با زار ساندہ کے رہائشی 24سالہ عبداللہ نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کمرے میں بندہوکر پھندا لے کر خودکشی کرلی جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کرمردہ خانے منتقل کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہدبھی اکٹھے کرلیے ،پولیس نے بتایا کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں