ڈان سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں‘عثمان بزدار

مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن کے موقع پر پیغام

جمعرات 21 مارچ 2019 12:43

ڈان سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں‘عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈان سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈان سینڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈان سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈان سینڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈان سینڈروم کاشکار بچے بھی قوم کے بچے ہیں، انکے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،حکومت ڈان سینڈروم کا شکار بچوں کی بحالی اورنگہداشت کیلئے جامع پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ دن منانے مقصد ڈان سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، ہمیں عزم کرنا ہے کہ ڈان سینڈروم میں مبتلا بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے کوششوں کو موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں