تحریک انصاف لائرز فورم کے عہدیداران کی چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی سے ملاقات

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے لائرز فورم لاہور کے ذمہ داران اور عہدیداران نے چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں عمومی طور پر ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

لائرز فورم کے عہدیداران اور ذمہ داران نے پی ایچ اے کو بہترین انداز سے آگے لے کر چلنے پر سید یاسر گیلانی کی خدمات کو سراہا۔سید یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کو شاں رہے گی اور اس ملک کو انصاف کا گہوارا بنائے گی اور پی ایچ اے کو ایک ماڈل ادارہ بنائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں