بابر بٹ قتل کیس ،رکن پنجاب اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت دیگر چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سیشن عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ قتل کیس میں رکن پنجاب اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت دیگر چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کے لیے طلب کررکھا ہے۔عدالتی حکم پر سہیل شوکت بٹ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت آج بروز جمعہ تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں