فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کے پروڈیوسر بلال لاشاری کو کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت ،سنسر بورڈ کو نوٹس جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کے پروڈیوسر بلال لاشاری کو کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان محمد سرور کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلال لاشاری اور انکی ٹیم نے غیر قانونی طور رجسٹرار کاپی رائٹ سے کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ جاری کروایا،مولا جٹ کے کاپی رائٹس پہلے ہی سرور بھٹی کے پاس موجود ہیں،مولا جٹ فلم کے کاپی رائٹس پہلے ہی موجود ہونے کے باوجود دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم کو جاری کردہ کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ معطل کیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے پنجاب حکومت اور سنسر بورڈ سے 4اپریل تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں