نیب ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

نیب ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) نے نیب ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجا ب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

گزشتہ دو سال کے دوران نیب کی کارکردگی صفر رہی ہے۔نیب نے سیاستدانوں کی تذلیل کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

نیب ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ قسم کے الائو نسز میں اضافہ کیا گیا۔ تنخواہوں میں بھاری اضافہ سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے رشوت تصور کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے نیب کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا۔

لیکن کٹھ پتلی حکومت نے دبائو میں آکر تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے۔اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر وزیر اعظم نے بھر پور مخالفت کی۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نیب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔ملک کی بحرانی معاشی صورتحال میں ناکام ادارے کی تنخواہوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں