سینیٹرسراج الحق آئندہ 5 سال کیلئے دوبارہ امیرجماعت اسلامی منتخب

سراج الحق 2019ء تا 2024ء کیلئے امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے، سراج الحق کی پہلی مدت 9اپریل 2019ء کو ختم پوری ہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 مارچ 2019 16:44

سینیٹرسراج الحق آئندہ 5 سال کیلئے دوبارہ امیرجماعت اسلامی منتخب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) سینیٹر سراج الحق پانچ سال کیلئے دوبارہ امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے، سراج الحق 2019ء تا 2024ء تک امیر جماعت منتخب ہوئے ہیں، سراج الحق کی پہلی مدت 9 اپریل 2019ء کو ختم پوری ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلی مدت کیلئے پھر امیر منتخب کرلیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی پاکستان 2019ء تا 2024ء کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق کی دوسری مدت 9 اپریل 2019ء کے بعد شروع ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جماعت اسلامی نے منصورہ میں پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مردووٹرز کی تعداد 34 ہزار 666 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد4 ہزار 858 ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سرا ج الحق 1988ء سے 1991ء تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے ۔

سراج الحق نے یونیورسٹی آف پشاور سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا ہوا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس میں 1941ء سے الیکشن کا عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ جماعت اسلامی میں مرد وخواتین ارکان کو ووٹ کا برابر حق دیا جاتا ہے۔ اسد بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے تبدیلی آتی ہے۔ الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے کمپین ، بھاگ دوڑ ، نجویٰ اور رابطے نہیں کیے جاتے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ہر ووٹر اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرتا ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ اور آمریت کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں