دانش سکول کا نام بدل کر پھرسے گورنمنٹ گورونانک بوائز ہائی سکول رکھ دیا گیا ہے ، مراد راس

جمعرات 21 مارچ 2019 23:26

دانش سکول کا نام بدل کر پھرسے گورنمنٹ گورونانک بوائز ہائی سکول رکھ دیا گیا ہے ، مراد راس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس مقصد کو حاصل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے گورنمنٹ گورونانک بوائز ہائی سکول میں منعقدہ سیمینار میں طلبائاور اساتذہ اکرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایم این اے برگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد،جنرل سیکرٹری سکھ پربندھک کمیٹی سردارگوپال سنگھ چاولہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد نجیب،پرنسپل گورنمنٹ گورونانک بوائز ہائی سکول محمد وسیم کے علاوہ دیگر محکمہ تعلیم کے افسران،طلبائکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی وزیر برائے تعلیم سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ دانش سکول کا نام بدل کر پھرسے گورنمنٹ گورونانک بوائز ہائی سکول رکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خواہش پر پسماندہ علاقوںکو بھی ترقی کرنی چاہیے جس کی وجہ سے ضلع ننکانہ صاحب میں بغیر سیاسی مداخلت کے یہاں ترقیاتی کام جاری ہیں اور پایہ تکمیل کو انشااللہ پہنچے گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ہم سب انسان برابر ہیں کوئی اقلیتی ہونے کے ناطے کسی ایک کو بھی کسی دوسرے پر برتری حاصل نہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے خزانہ خالی چھوڑکر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کی عوام نے اپنے قیمتی ووٹ دے کر مجھے منتخب کیا ہے میرے لیے سب ووٹرز برابر ہیں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ دریں اثنا ئصوبائی وزیر برائے تعلیم سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کی اور وہا ں پر موجود سکھ یاتریوں کے لیے بنائی گئی رہائش گاہوں کے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو مفید سہولیات سے مہیا کی جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں