نصرت بھٹو کا90 واں یوم پیدائش کل 23 مارچ بروزہفتہ کو منایا جائے گا

جمعہ 22 مارچ 2019 13:22

نصرت بھٹو کا90 واں یوم پیدائش کل 23 مارچ بروزہفتہ کو منایا جائے گا
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سابق خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا90 واں یوم پیدائش کل 23 مارچ بروزہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میںپیپلزپارٹی کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی وہ 23مارچ 1929 کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نی8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں