علی ظفر کی طرف سے میشا شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس 15اپریل تک نمٹانے کا حکم

جمعہ 22 مارچ 2019 14:56

علی ظفر کی طرف سے میشا شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس 15اپریل تک نمٹانے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گلوکار و اداکار علی ظفر کی طرف سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس 15اپریل تک نمٹانے کا حکم دیدیا ۔سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی طرف سے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کے جلد فیصلے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

علی ظفر کے وکیل رانا انتظار نے موقف اختیار کیا کہ ایک سال سے کیس زیر سماعت ہے،میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کو التوا کا شکار کر رہی ہیں، عدالت کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

ہراساں کرنے کے الزامات پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کا دعوای دائر کر رکھا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کو 15 اپریل تک کیس نمٹانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں