جیل انتظامیہ کی جانب سے نوازشریف سے انکے ذاتی معالج کی ملاقات نہ کروائی گئی

جمعہ 22 مارچ 2019 14:56

جیل انتظامیہ کی جانب سے نوازشریف سے انکے ذاتی معالج کی ملاقات نہ کروائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف سے انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ملاقات نہ کروائی گئی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جمعہ کے روز ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تاہم جیل حکام کی جانب سے محکمہ داخلہ کی اجازت نہ ہونے کے باعث انکی ملاقات نہ کروائی گئی ۔ ڈاکٹر عدنان ایک گھنٹے تک جیل میں موجود رہے تاہم ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس لوٹ گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں