ممتاز عالم دین پر قاتلانہ حملہ لمحہ فکریہ ہے،ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے‘شہباز شریف

قائد حزب اختلاف کی کراچی میں دارالعلوم کی گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 22 مارچ 2019 16:47

ممتاز عالم دین پر قاتلانہ حملہ لمحہ فکریہ ہے،ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے‘شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کراچی میں دارالعلوم کی گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جوان اور ایک محافظ نے فرض کی ادائیگی میں جان قربان کردی ،قیمتی جانوں کے ضیاع پربے حد دکھ ہے، اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مفتی تقی عثمانی، انکی اہلیہ اور پوتے حملے میں محفوظ رہے،ممتاز عالم دین اور ایک علمی شخصیت پر قاتلانہ حملہ لمحہ فکریہ ہے۔ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے،مولانا عامر شہاب کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں