آئی جی پنجاب کی جانب سے 23مارچ کو پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق فیلڈ افسران کو مراسلہ جاری

جمعہ 22 مارچ 2019 17:36

آئی جی پنجاب کی جانب سے 23مارچ کو پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق فیلڈ افسران کو مراسلہ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 23 مارچ کو پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق فیلڈ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ فیلڈ افسران قومی پرچم لہرانے، پولیس لائنز میں پریڈزکا انعقاد کریں۔فیلڈ افسران اپنے اضلاع میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

حساس تنصیبات، سرکاری دفاتر، تفریحی مقامات، تجارتی مراکز کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور بس اڈوں پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے۔مساجد، اقلیتی عبادت گاہوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے۔حساس مقامات کے اطراف میں مسلسل گشت کیا جائے۔سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران، اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا جائے۔تمام فیلڈ افسران اپنے اضلاع میں منعقدہ تقریبات کا ریکارڈ مرتب کریں۔ون ویلنگ، پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنایاجائے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں