لاہور ،قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی نومنتخب امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کو فون ، امیر جماعت منتخب ہونے پر استقامت اور کامیابی کی دعا دی
جمعہ 22 مارچ 2019 19:28
(جاری ہے)
مذہب بیزار اور مادر پدر آزاد طبقہ قیام پاکستان کے اصل مقصد کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔سیکولر اورلبرل ازم کے ماننے والے ملک میں اباحیت اور فحاشی کا بیج بورہے ہیں اور پاکستان کی اسلامی شناخت اور تشخص کو نقصان پہنچانے کیلئے مدارس کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست دینی مدارس پر غلبہ پانے کے اقدام کو ترک کردیں ۔حکومت تعلیمی اداروںکو سنبھالنے میں ناکام ہوچکی ہے اسے دینی مدارس کے نظام کو تباہ نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور قرآن و سنت کی تعلیم کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔حکومت یکساں اور غیر طبقاتی نظام تعلیم نافذ کرے ۔حکومت اور پالیسی ساز اداروں کو اغیار کے ذہنی غلاموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو ملک میں اسلامی شعار کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں قرآن و سنت کو بالا دست اور اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کیا گیا ہے ۔تقریب سے پروفیسر محمد ابراہیم اور شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد المالک نے بھی خطاب کیا۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان سے دودن قبل بھارتی سپریم کورٹ نے سمجھو تہ ایکسپریس کے مجرم ہندوانتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو بری کرکے ثابت کردیا ہے کہ بھارتی جمہوریت اور سیکولر ازم ڈھونگ ہے اور بھارت کی اعلیٰ ترین عدالتیں بھی ہندو انتہا پسندوں کے خوف اور دبائو میں ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو عالمی عدالت میں چیلنج کرے اور بھارتی عزائم اور مکروہ کردار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔لیاقت بلوچ نے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور ماسٹر پلان مقدمہ میں قیصرہ الہی ودیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر جواب طلب
نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے ..
گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو