ؒتحریک پاکستان درس دیتی ہے کہ قومی جذبہ سے کی گئی جدوجہد ناکام نہیں ہوتی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

پوری قوم آج قیام پاکستان کے شہداء اور دفاعِ وطن کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے پاک افواج کے جوانوں اور افسروں کو سلام کرتی ہے ؐمتحد اور نیک نیت ہو کر جدوجہد سے منزل حاصل کی جا سکتی ہے، صرف 7 سال میں پاکستان بنانا اس کا ثبوت ہی: یوم پاکستان پر پیغامات

جمعہ 22 مارچ 2019 23:18

ؒتحریک پاکستان درس دیتی ہے کہ قومی جذبہ سے کی گئی جدوجہد ناکام نہیں ہوتی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی
ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ قومی جذبہ سے کی جانے والی جدوجہد کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ انہوں نے یوم پاکستان پر اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان ہے توہم سب ہیں، قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کرنا ہوگا، 23 مارچ کا دن ہمیں اس امر کا احساس دلاتا ہے کہ نیک نیتی سے اور متحد ہو کر جدوجہد سے ہی منزل حاصل کی جا سکتی ہے جس کا ثبوت قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد صرف 7 سال میں پاکستان بنانا ہے، قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے قائداعظمؒ کے فرمان اتحاد، تنظیم اور ایمان پر عمل کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے، غربت، جہالت، پسماندگی اور بیروزگاری کو ختم کر کے پاکستان کو اقتصادی، دفاعی اور نظریاتی لحاظ سے مضبوط بنانا ہوگا، ملکی یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی وارث جماعت ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ اسلامی، فلاحی مملکت بنانے کیلئے کوشاں ہے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام اور ملک کی حالت بدلنے کیلئے عملی کام کیا ہے اور ایسا کرنے والوں کا کھل کر ساتھ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج بھی نیک نیت رہنما عمران خان کی قیادت میں کام کرنے والی پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان پر پوری قوم مادرِ وطن کے قیام اور اس کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہدا باالخصوص پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں اور افسروں کو سلام کرتی ہے۔#

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں