لاہور،عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کا چار یوم میں ٹرائل مکمل کرنے کی پالیسی یکم اپریل نافذ کی جا رہی ہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

جمعہ 22 مارچ 2019 23:36

لاہور،عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کا چار یوم میں ٹرائل مکمل کرنے کی پالیسی یکم اپریل نافذ کی جا رہی ہے،چیف جسٹس  آصف سعید کھوسہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کا چار یوم میں ٹرائل مکمل کرنے کی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے،پالیسی کا نفاذ یکم اپریل سے کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ اورجسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل دورکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان آصف سعیدکھوسہ نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل سے مقدمات کے جلد ٹرائل کی پالیسی نافذ کی جارہی ہے، اس پالیسی کے تحت ملک بھر کی عدالتوں میں مقدمات کا ٹرائل چار یوم میں مکمل کیا جائے گا،عدالت نے فراڈ کے ملزم کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست مسترد کردی،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ضمانت کے لئے سپریم کورٹ تک آناپڑتاہے،دنیا کے بعض ملکوں میں تو ضمانت کی درخواست پر تحریری فیصلہ بھی جاری نہیں کیا جاتا،ٹرائل مکمل کئے بغیر کسی ملزم کو کیسے سزاء دی جا سکتی ہے،چیف جسٹس نے مدعی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ملزم کا ٹرائل کرنا ٹرائل عدالت کا کام ہے آپ کے دلائل سے تو لگ رہا ہے کہ ملزم کی جزاء وسزاء کا فیصلہ اسی عدالت نے کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں