مریم نواز کا یومِ پاکستان پر خوبصورت پیغام

پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں، قوم کو یومِ پاکستان مبارک ہو۔ مریم نواز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 13:13

مریم نواز کا یومِ پاکستان پر خوبصورت پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2019ء) :ملک بھر میں قرار دادِ پاکستانپیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں۔قوم کو یوم پاکستان مبارک ہو۔
آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ں مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دے کرکیا گیا۔

(جاری ہے)

ر روایتی بگل بجا کر صدر مملکت کی پریڈ گراؤنڈ میں آمد کا اعلان کیا گیا جو خصوصی لال بگھی میں سوار ہو کر پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔ بعدازاں قومی ترانے اور قرآنی آیات کی تلاوت کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کے بعد بریگیڈیئر نسیم انور نے پریڈ کا معائنہ کرنے صدرِ مملکت کو باقاعدہ دعوت دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں جو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ سلامی کے چبوترے پربراجمان تھے۔

جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کےفوجی سربراہ اور عمان کے حکومتی حکام بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک تھے۔یوم پاکستان پریڈ کے دوران پاکستان کے برادر ملک ترکی کے لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ چین کے جے 10 طیارے بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ سعودی عرب، آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک ہیں۔پریڈ کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے فلوٹس میں فن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں