اندرون وبیرون ممالک آنے اور جانیوالی 16پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مختلف وجوہات کے باعث ہفتہ کے روز بھی اندرون وبیرون ممالک آنے اور جانے والی 16پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جانے والی ہپواز پی کے 650 منسوخ، گوانگ زو جانے والی پرواز سی زیڈ 6038منسوخ، گوانگ زو سے آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 منسوخ، پیرس جانے والی پرواز پی کے 719 منسوخ،اسلام آباد جانے والی پی کے 654 منسوخ،اسلام آباد سے آنے والی ہرواز پی کے 653 منسوخ، اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 652 منسوخ، اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 651 منسوخ، ملتان جانے والی پرواز پی کے 682 منسوخ، اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 656 منسوخ، کوالالمپور جانے والی پرواز او ڈی 132 منسوخ، کوالالمپور سے آنے والی پرواز او ڈی 131 منسوخ، بنکاک جانے والی پرواز ٹی جی 346 منسوخ ہوئی ۔

جبکہ کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 ،کراچی جانے والی پرواز ای آر 525،کراچی جانے والی پرواز ای آر 524 اور ریاض جانے والی پی کے 725 سمیت دیگر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں