قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط سے پیشگی آگاہ کیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت قرض ملنے سے پہلے ہی کئی اقدامات کر چکی ہے ،تاجروں سمیت ہر طبقے کو اعتما دمیں لیا جائے‘ مرکزی اشرف بھٹی

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط سے پیشگی آگاہ کرے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت کئی اقدامات آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کڑی ہیں، بندکمروںمیںبیٹھ کر معیشت پر تجربات کرنے کے انتہائی منفی نتائج برآمدہو رہے ہیں جس کا ہر طبقے کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کیو جہ سے ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس کے سد باب کیلئے عملی طو رپر کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ چندافراد کمروںمیںبیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں جسے باہر آکرنافذکرنے کا حکم سنادیا جاتا ہے اس طرح کے اقدامات قابل تشویش ۔انہوںنے کہا کہ حکومت مشاورت کی پالیسی اپنائے اورتاجروں سمیت ہر طبقے کو اعتما دمیں لے کر فیصلے کئے جائیں جس کے مثبت اور دورس نتائج برآمدہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے بہتر ڈیل ہو رہی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت قرض کے حجم اور آئی ایم ایف سے ہونے والی بات چیت اور شرائط سے پیشگی آگاہ کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں