سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کایوم پیدائش منایا گیا ،مختلف تقریبات میں کیک کاٹے گئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:45

سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کایوم پیدائش منایا گیا ،مختلف تقریبات میں کیک کاٹے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) سابق خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا90واں یوم پیدائش ہفتہ کے روز منایا گیا ۔ بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں ،انہوں نی8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی، بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔

انکے یوم پیدائش کے موقع پر پیپلزپارٹی کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں جن میں بیگم نصرت بھٹو کے لئے قرآن خوانی اور درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلم گل ، سید حسن مرتضی ، ثمینہ گھرکی ،عثمان ملک،مشتاق اعوان، مصباح الرحمن، الطاف قریشی حاجی عزیز الرحمن چن ،علامہ یوسف اعوان، شاہدہ جبیں اور دیگر نے شرکت ، تقریب میں یوم پاکستان اور بیگم نصرت بھٹو کے جنم دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلم گل نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پر جان بھی قربان ہے ، بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کی علامت ہے ، سید حسن مرتضی نے کہاکہ ذوالفقاعلی بھٹو کے نواسے کوکسی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ،نیب نامکمل مقدمے بنا کر کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہا ہے ،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ہراساں کیا جارہا ہے ،نیب انتقامی ادارہ بن گیا ہے ،اس کی وضاحتیں قبول نہیں ہیں، حکومت بلاول بھٹو زرداری سے خوف زدہ ہے ، حکومت پیپلزپارٹی کی مقبولیت کم کرنے کے لئے گھٹیا حربے استعمال کررہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں