میاں اسلم اقبال نے لاہور آرٹ گیلری میں یوم پاکستان کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا، تخلیقی فن پاروں کو سراہا
تصویری نمائش دیکھ کر تحریک پاکستان کی یاد تازہ ہوگئی ہے ، نمائش کے ذریعے قرار داد اور تحریک پاکستان کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے ․23 مارچ 1940کو قرار داد کے ذریعے قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، ہمیں اپنے بچو ں کو اس دن کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے‘ صوبائی وزیر مصوروں نے قرار داد پاکستان او ر تحریک پاکستان کی جدوجہد کو رنگوں کے ذریعے کینوس پر منتقل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے‘ اطہر علی خان
ہفتہ 23 مارچ 2019 20:02
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ نئی نسل کو تحریک قیام پاکستان سے آگاہ کیاجائے اور انہیں بتایاجائے کہ پاکستان ان تھک کاوشوں اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیاہے ۔
23 مارچ 1940 کو قرار داد کے ذریعے قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور ہمیں اپنے بچو ں کو اس دن کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس مقصد کے لئے پاکستان حاصل کیاگیا تھا بدقسمتی سے وہ آج بھی پورا نہیں ہوسکا ہے ۔ ہمیں قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے اپنے ذہنوں میں تبدیلی لانا ہوگی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی کو بھلا کر قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد کی جائے اور یہی آج کے دن کا پیغام ہے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ الحمرا آرٹس کونسل تحریک پاکستان ، بانیان پاکستان کی جدوجہد او رملی نغموں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کرے ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے الحمرا ہال میں یوم پاکستان کے حوالے سے جاری ڈرامہ بھی دیکھا اور فنکاروں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ فنکار ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور یہ بڑے حساس لوگ ہوتے ہیں جو عملی زندگی میں کوئی کردار دیکھنے کے بعد اسے اپنی شخصیت میں جذب کرکے اس کا اظہار کرتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہماری پہچان ہے او رہم نے اس پہچان کو مضبوط بنانا ہے ۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل توقیر ناصر نی23 مارچ ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم بحیثیت قوم ملک کی ترقی کے لئے نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے کہاکہ مصوروں نے قرار داد پاکستان او ر تحریک پاکستان کی جدوجہد کو رنگوں کے ذریعے کینوس پر منتقل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ فن کے دلدادا افراد فنکاروں کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے رہیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ نمائش میں تحریک پاکستان کی سرگرمیوں پر مبنی نایاب تصویریں رکھی گئی ہیں جو فن مصوری میں دلچسپی رکھنے والوں کو دعوت نظارہ دیتی رہیں گی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ں*ہتھکڑی میں بندھے ملزم سے پانچ ہزار روپے کی رشوت لینے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
rلاہور: ضلعی انتظامیہ نے 397سکیموں کیلئے 34ارب روپے مانگ لئے
ض*کم عمر لڑکی کی شادی کی صورت میں والدین کو تین سال قید کی سزا کی تجویز پیش
qچنیوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس ، مزید سماعت 21مئی تک ملتوی
ا*بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہی: عابد حسین صدیقی
ایران کیساتھ معاہدوں سے پاکستان کی اکانومی بہتر ہو گی: ملک رشید
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ایکسپو سینٹر جوہرٹاؤن لاہور میں منعقدہ زرعی نمائش'' ایگری کنکشن2024 ..
ًسڑکیں بحال--- پنجاب خوشحال-- تعمیر و ترقی کا مشن کامیابی سے جاری: ملک صہیب احمد بھرتھ
ی*وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خواجہ عمران نذیر کا دمہ کے انہیلرز کی قلت پر فوری نوٹس
Qدو مبینہ منشیات فروش کرگرفتار کر لیے گئے
aنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک 35سالہ خاتون زخمی
iتاجروں نے ایف بی آرکیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ