فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہونگی ‘معمر رانا

ْانڈسٹری کی مجموعی صورتحال پر جامع اور موثر پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مجموعی صورتحال اور ترقی کیلئے جامع اور موثر پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے اس شعبے کے ماہرین سے استفادہ کیا جانا چاہیے ، فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی اور اس کیلئے حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا تجربہ کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ 2016ء کے مقابلے میں 2017ء میں پاکستانی فلموں نے بہترین نتائج دیئے اور اس کی وجہ یہ تھی فلمیں بننے کی تعداد زیادہ تھی ۔ موجودہ حالات میں کوئی بھی سرمایہ کار تنہا سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں اس لئے حکومت میدان میں خود بھی آئے اور ٹیکسز میں چھوٹ دینے کے ساتھ سرمایہ کاری بھی کرے جس کے انتہائی دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے سب سے پہلے اپنے شعبے کو انڈسٹری کے طور پر تسلیم کرانا ہوگا اور پھر ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کی طرح اس کیلئے بھی مراعات اور سہولیات کا تقاضہ کیا جائے لیکن یہ کام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے بغیر ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں