اصل اسٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ،صرف رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے ‘ مسعود اختر

حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ڈرامہ پرڈیوسر ،رائٹر اورڈائریکٹر بھی بن گیا ہے اور حالات سب کے سامنے ہیں ‘ سینئر اداکار

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ اصل اسٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ہے اور آ ج اسٹیج ڈرامے کے نام پر رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے ،حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ڈرامہ پرڈیوسر ،رائٹر اورڈائریکٹر بھی بن گیا ہے اور پھر حالات سب کے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مسعود اختر نے کہا کہ فیملی کے لئے اصلاحی اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا رجحان کم ہوتے ہوتے اختتام کے قریب ہے جو انتہائی افسوسناک بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کل جیسا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے ایسے ہی لوگ اسے دیکھنے بھی آرہے ہیں ۔ جب با مقصد اور اصلاحی ڈرامے کی تشہیر ہو گی تو فیملیاں خود بخود تھیٹرز کا رخ کریں گی ۔ سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا کہ فیملیوں کے لئے اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں اور اس کے لئے جلد پیشرفت بھی کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں