برآمدات بڑھانے کیلئے مینو فیکچررز ،ایکسپورٹر ز کی مکمل سرپرستی کی پالیسی تشکیل دی جائے ‘کارپٹ ایسوسی ایشن

حکومت مسائل سے آگاہی اور تجاویز طلب کرنے کیلئے تمام ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقاتوں کا اہتمام کرے کارپٹ کی نمائش کی تیاریوںکا جائزہ لینے کیلئے جائزہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے ‘ سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان

اتوار 24 مارچ 2019 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت مینو فیکچررز اور ایکسپورٹر ز کی مکمل سرپرستی کی پالیسی تشکیل دے ،پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور برآمدات کے فروغ کیلئے ہمیں کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں نظر انداز ہونے والے ممالک پر فوکس کیا جائے ،رواں سال ستمبر میں پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کے لئے جائزہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں نہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ عالمی نمائش میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے جس سے کارپٹ کی انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے برآمدات بڑھانے کیلئے جو اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں و ہ خوش آئند ہیں لیکن ابھی تک ایکسپورٹرز کے دیرینہ مسائل کا حل نہیں ہو سکا ۔متعلقہ وزراء مسائل سے آگاہی اور تجاویز طلب کرنے کیلئے تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفود سے ملاقاتوں کا اہتمام کریں ۔ انہوں نے کہا اگر ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے تو اس کیلئے برآمدات میں اضافہ نا گزیر ہے اور ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے مستقبل کیلئے درست فیصلے کرنے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں