کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسافر ٹرین روکنے کا معاملہ ، لیگی رہنمائوں کی گرفتاریاں شروع

ْدوسو پچاس کے قریب کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ،پولیس نے متعدد کو گرفتار کر لیا

اتوار 24 مارچ 2019 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پولیس نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسافر ٹرین روکنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا اور لیگی رہنما شفقت حسنین پاندہ سمیت متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے باہر ٹرین روکنے والے کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس نے لیگی رہنما شفقت حسنین پاندہ کو بنک اسٹاپ پرام کے ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ گرفتار ہونے والوں میں لیاقت، شفقت اور ندیم بھی شامل ہیں ۔ لیگی کارکنوں کو کوٹ لکھپت پولیس نے گرفتار کیا ۔جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لئے کارروائی بھی جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا جاررہا ہے ۔ کوٹ لکھپت پولیس نے ٹرین روکنے پر دو سو پچاس کے قریب کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ کارکنوں نے کراچی سے لاہور آنے والی تیز گام ٹرین کو دس منٹ تک کوٹ لکھپت جیل کے باہر روکے رکا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں