لاہور،تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

لواحقین ، اہل خانہ کا شدید احتجاج ، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی

اتوار 24 مارچ 2019 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) لاہور کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ چوک میں تیز رفتار ٹرک نے دو لڑکوں کو کچل دیا،حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ چودہ سالہ ابراہیم اور سات سالہ احسان موٹر سائیکل پر کھانا لینے گھر سے نکلے۔

(جاری ہے)

شاہ عالم مارکیٹ چوک پر ایک تیز رفتار ٹرک نے دونوں کو کچل دیا۔ حادثے میں احسان موقعے پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ابراہیم شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا ٹریفک نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں جبکہ اس نوعیت کا رواں ہفتے یہ دوسرا واقعہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں