وزراء اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم جوئی پر مصروف ہیں‘عزیز الرحمن چن

اتوار 24 مارچ 2019 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزراء اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم جوئی پر مصروف ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ رشید محکمہ ریلوے میں اپنی کارکردگی نہیں دکھا سکے اس لئے وہ اپنی سیٹ بچانے کے لئے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرین مارچ کی اجازت نہ دے کر حکومت نے اپنی پست ذہنیت کا ثبوت دیا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بلاول بھٹو زردار پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ لیں ٹانگہ پارٹی کے سربراہ کو اپنی اوقات میں رہ کر بات کرنی چاہیے اُن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اور نہ ہی کوئی حیثیت ہے اُسے پیپلز پارتی کے خلاف مہم جوئی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے آمریت کی گود میں بیٹھنے والے شیخ رشید ابھی بھی سول آمر کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں