ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری،، ناانصافی اور اقربا پروری کی وجہ سے قوم مایوس ہوچکی ہے‘ذکر اللہ

جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم کے ذریعے معاشرے میں اسلام اور نظریہ پاکستان کی سوچ کو فروغ دے رہی ہے‘تقریب سے خطاب

اتوار 24 مارچ 2019 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے ملکی مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں مزید اضافہ ہوچکا ہے ، مہنگائی ،بے روزگاری، ناانصافی اور اقربا پروری کی وجہ سے قوم میں مایوس ہوچکی ہے۔ جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم کے ذریعے معاشرے میں اسلام اور نظریہ پاکستان کی سوچ کو فروغ دے رہی ہے تاکہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب کی منزل کو حاصل کیا جاسکے۔

جماعت اسلامی شہر لاہور سمیت ملک بھر میں کامیاب رابطہ عوام مہم کے ذریعے ناصرف پاکستان کو اسلامی و خوشحال بنائے گی بلکہ اس کے دفاع کو بھی مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزا نہوں نے یوسی 109 میںرابطہ عوام کے سلسلے میں لگائے جانے والے دعوتی کیمپ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدر جے آئی یوتھ صہیب شریف ، امیر جماعت اسلامی یوسی 109 اعجاز احمد اعجاز ، کیمپ انچارج افضل خان و دیگر عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کا بنیادی مقصد عوام کو نظریہ پاکستان پر جمع کرنا ہے،قوم نے سترسال سے ہرنظام اورقیادت کو آزمایا ہے مگر مسائل حل ہونے کی بجائے ان میںاضافہ ہوا اور ترقی کی بجائے تنزلی اور قوم قرضوں کی دلدل میں ڈوب چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلا می محب وطن پاکستانیوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرپشن سے پاک محب وطن جماعت کے ممبر بنیں اور ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ ملک میں اسلامی انقلاب کی منزل کو حاصل کرنے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں اور ڈور ٹو ڈور جماعت اسلامی کا پیغا م ہر فرد اور گھر گھر تک پہنچائیں۔ کامیاب رابطہ عوام مہم سے ہی اسلامی و خوشحال پاکستان کیلئے راہ ہموار ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں